25 ستمبر، 2026، 5:08 PM

آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال، امریکی وعدہ خلافی کا نتیجہ ہے، عراقچی

آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال، امریکی وعدہ خلافی کا نتیجہ ہے، عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں موجودہ عدم تحفظ کو ایران کے خلاف امریکہ کی وعدہ خلافی اور اس کی جانب سے کیے گئے جرائم کا براہِ راست نتیجہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک اپنے ہم منصبوں سے مشاورت کے سلسلے میں، گزشتہ روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ٹرانسپورٹ اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور بین الاقوامی اداروں میں باہمی رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔

عراقچی نے امریکہ کی جارحانہ یکطرفہ پالیسیوں کی مخالفت اور آزاد ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کے غلط استعمال کے خلاف روس کے مؤقف کو سراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے امریکہ کی بار بار وعدہ خلافیوں اور اسلام آباد مفاہمت کی خلاف ورزی کے بعد مغربی ایشیاء کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری راستے کے قیام سے متعلق ایران اور عمان کے مذاکرات کی تازہ صورتحال اور سفارتی عمل کی بحالی کے لیے ضروری شرائط سے متعلق ثالثوں کی کوششوں سے روسی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

عراقچی نے کہا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق مفاہمت کے لیے مذاکرات کے دوران نیک نیتی کا مظاہرہ کیا، تاہم اب بھی اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے دفاع اور آبنائے ہرمز کو ایران کی قومی سلامتی کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بار پھر ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی امریکی اور اس کے اتحادیوں کی کوششوں پر تنقید کی اور تمام ممالک کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔

News ID 1941652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha